• news

سیاسی منافق فون پر کہتے ‘پٹرول مہنگا ‘عوام میں کہتے ہیں سستا کرو:شیخ رشید 

لاہو ر(این این آئی) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی منافق فون پر کہتے ہیں پیٹرول مہنگا کرو اورعوام میں کہتے ہیں سستا کرو۔اپنے ٹویٹر بیان میں انہوںنے کہاکہ حساس معلومات کس طرح آئوٹ ہوجاتی ہیں،امید ہے سلامتی کونسل اس پرعوام کوبھی اعتمادمیں لے گی ،یہ بہت سنگین معاملہ ہے،انہیں صرف اپنے داماد عزیزہیں،ریاست کاقانون عزیز نہیں،یہ کھلا تضاد ہے،شرمندگی ہے اورتشویش ناک ہے۔
شیخ رشید

ای پیپر-دی نیشن