قصور، نواحی علاقوں میں 2 بچیوں 2 خواتین سے زیادتی، ایک مقدمہ
قصور+ مصطفیٰ آباد؍ للیانی (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) الحیات آباد کالونی میں اوباش نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، دیگر تین واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ محمد عثمان نامی شخص مجھے فون کر کے کام کے سلسلہ میں ملنے کا کہہ رہا تھا، میرے انکار پر ملزم رات نو بجے کے قریب میرے گھر آیا اور مجھے دروازہ بند کرتی ہوئی کو دھکا دے کر گھر میں داخل ہو گیا اور اسلحہ کے زور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ فیصل آباد میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی، ساہیوال میں لڑکے کو اوباش نے نشانہ بنایا ہے۔ نواحی گاؤں سید پور محنت کش محمد امین کی5/6 سالہ بیٹی (ن) جو دوسری جماعت کی طالبہ بتائی جاتی ہے، گھر سے والد کے پاس دکان پر جا رہی تھی کہ اوباش ملزم سخاوت عرف لولو قریبی ویران حویلی میں لیجا کر زبردستی زیادتی کرنے لگا، شور اور رونے دھونے کی آوازیں سن کر قریبی لوگ آگئے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ھوگیا۔ اسی گاؤں ڈھنگ شاہ میں اوباش ملزم طالب حسین نے معصوم بچی (الف) کو جنسی حوس کا نشانہ بنایا۔ اسی لقمان سلیم نے خورشید ٹاؤں کے شادی شدہ خاتون شمائلہ بی بی کے گھر داخل ہوکر زبردستی حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تھانہ کھڈیاں خاص مصروف کارروائی ہے۔
زیادتی