تلاشی کاروائیاں جارتی ا یک اور نوجوان شہید 5گرفتار
جموں‘ سری نگر(کے پی آئی) جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔بھارتی فوج کی34 راشٹریہ رائفلز ، سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے ضلع شوپیان کے وانگام گاوں کے علاقے بٹ پورہ میں گزشتہ روز آپریشن کیا۔ تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران نوجوان کو گولی مار کر شہید کیا گیا ۔ جبکہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دور مقبوضہ کشمیر کے سلسلے میں سخت سیکورٹی کے دوران بھارتی فورسز نے جموں میں 5 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے جموں کے ستواری چوک میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی میں سوار پانچ نوجوانوں کو گاڑی سے اتار کر گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب کشمیری پھلوں کی صنعت کو تباہ کرنے کی دانستہ بھارتی کوشش کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل دوسرے روز بھی احتجاجا تمام پھلوں کی منڈیاں بند رہیں جبکہ کئی مقامات پر تاجروں نے احتجاجی مظاہرے کیے سرینگر جموں شاہراہ پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کو چلنے کے اجازت نہ دینے کی وجہ سے شاہراہ پر10ہزار کے قریب ٹر ک پھنسے ہوئے ہیں۔بھارتی حکومت کے زیر اثر ایک عدالت نے ایک کشمیری نوجوان کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔جموں کے علاقے بھدرواہ کے رہائشی فاروق احمد پرگرفتار ی کے وقت اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کا جھوٹا الزام عائد کیاگیاہے۔
کشمیر