آڈیولیکس: الیکشن کمشن شہباز شریف کی نااہلی کیلئے فوری کارروائی کرے: فواد چودھری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے وزیراعظم کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے آڈیو لیکس کی تصدیق کر دی۔ مزید تحقیق کی ضرورت نہیں، الیکشن کمشن شہباز شریف کی نااہلی کیلئے فوری کارروائی کا آغاز کرے۔ امپورٹڈ سرکار نے اپنی ناک تلے وزیراعظم ہا¶س کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا، شہباز شریف نے آرمی چیف معاملے پر نواز شریف سے مشاورت کی تصدیق کرکے حلف سے روگردانی کی۔ شہباز شریف نے ریاستی اداروں کیلئے امتحانات کھڑے کئے ہیں۔ خفیہ مراسلے کے معاملے پر وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے بارے میں غلط بیان کی، چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لیں۔
فواد چودھری