راشد نسیم کے جمپنگ جیکس کی 40 ‘60 پائونڈ کیٹیگری میں مزید 2عالمی ریکارڈ
لاہو ر(سپورٹس رپورٹر ) راشد نسیم نے جمپنگ جیکس کی 40 اور 60 پانڈ کیٹیگری میں مزید دو ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔اس طرح نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پہلی اور واحد ماشل آرٹس اکیڈمی بن گئی ہے جس نے اپنے 100 ریکارڈ مکمل کر لیے اور ریکارڈ کی تعداد 101 تک پہنچ گئی جبکہ دو مزید ریکارڈ منظور ہونے کے بعد راشد نسیم کے انفرادی ریکارڈ کی تعداد 81 ہوگئی۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کر دی۔ پاکستان کیلئے دنیا میں سب سے زیادہ ماشل آرٹس کیٹیگری میں ریکارڈ بنانے والے محمد راشد نسیم نے فٹنس کیٹیگری میں دو مزید ریکارڈ اپنے نام کیے۔عرفان محسود کے 60 پانڈ اور 40 پانڈ وزن کے ساتھ جمپنگ جیکس کے ریکارڈ کو توڑا عرفان محسود نے 60 پانڈ کے ساتھ 81 مرتبہ چمپنگ جیکس کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ راشد نسیم نے 88 مرتبہ جمپنگ جیکس لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ دوسرا ریکارڈ 40 پانڈ وزن کے 94 جمپنگ جیکس کا تھا جسے 95 جمپنگ جیکس لگا کر راشد نسیم نے توڑ دیا۔ ماشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم کے انفرادی ریکارڈ کی تعداد81 ہوگئی۔ راشد نسیم کا اگلا ہدف انفرادی طور پر 100 ریکارڈ مکمل کرنا ہے۔