• news

طالبات ڈینگی پھیلاؤ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں: ڈاکٹر ثمرہ عمران 


لاہور(لیڈی رپورٹر)کوئین میری کالج کی پرنسپل ڈاکٹر ثمرہ عمران نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ڈینگی کے پھیلائو میں اضافے کا امکان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ طالبات ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ وہ گزشتہ روز ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈینگی اویرنس ایکٹیو یٹیز پروگرام سے خطاب کررہی تھیں۔ شعبہ ذوالوجی کوئین میر ی گریجویٹ کالج کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار میں ڈ سٹرکٹ ہیلتھ آفیسر طاہرہ مریم ، ڈینگی ٹیم کی انچارج پروفیسر ڈاکٹر نادیہ ڈار، صائمہ اقبال ودیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن