• news

فیئر مارکیٹ ویلیو آف کیپٹل ایسٹ پر 20فیصد ٹیکس وصولی ظلم :عامر قدیر 

لاہور( کامرس رپورٹر )چیئرمین ریونیو ایڈاوئزرزایسوسی ایشن عامر قدیر نے کہا ہے 7ای ترمیمی آرڈننس انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،وفاقی حکومت غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس نہیں لگا سکتی ،ایموویبل پراپرٹی کی بجائے بجٹ میں فیئر مارکیٹ ویلیو استعمال کیا گیا ہے اس لیے 7ای ترمیمی آرڈرینس کو ختم ہو نا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار اسلم شیخ ایڈووکیٹ،چودھری ندیم،سلیم احمد،بابر نیاز،اعظم شاہ،ثمر  تارڑ،مغیث احمد،محمد ارشد لئی اور دیگر پرمشتمل ٹیکس بار کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ فیئر مارکیٹ ویلیو آف کیپٹل ایسٹ پر 7ای کے تحت 20فیصد ٹیکس وصولی کرنا قوم کے ساتھ ظلم وزیادتی ہے ،اس پر پہلے ٹیکس دہندگان نے ٹیکس ادا کر دیا ہے اس کے بعد ایسٹ بنائے گئے ،اگر دوبارہ ویلتھ پر ٹیکس لیا گیا تو یہ ڈبل ٹیکسیشن ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایف بی آر کے سسٹم کے نقائص کو دورکرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے ۔کوئی بھی حکومت ہو اسے یہ سمجھ لینا چاہیے مہم جوئی سے کوئی بھی پالیسی کامیاب نہیں ہو سکتی ،حکومت جس قدر ممکن ہو سکے مشاورت کو فرو غ دے جس سے حکومت کی پالیسیوںپر عملدرآمد کی شرح 100فیصد ہوجائے گی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن