شارٹ فال 6500میگاواٹ معیشت توانائی کی صورتحال بگڑنے لگی
لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان کی معیشت اور توانائی کی صورتحال مسلسل بگڑتی جا رہی ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ بجلی کی کمی ہے جو 6500میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ گردشی قرضوں کی مالیت 2.253ٹریلین روپے تک پہنچ چکی ہے دوسری جانب جولائی تا اپریل 2021-22 کا تیل کا درآمدی بل 95.9فیصد اضافہ سے 17.03ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔پالیسی سازوں اور حکومت کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ بننے والے مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کی حوصلہ شکنی کا نتیجہ عوام کو مشکلات کی شکل میں بھگنا پڑرہا ہے۔