• news

پاکستان نیوی وار کالج کے وفد کا وزیراعلیٰ آفس کا دورہ،راجہ بشارت نے خیر مقدم کیا


لاہور ( نیوز رپورٹر) پاکستان نیوی وار کالج (پی این ڈبلیو سی) لاہور کے 52 ویں کورس کے شرکا نے کمانڈنٹ کموڈور رئیر ایڈمرل شفاعت علی خان کی قیادت میں وزیراعلیٰ آفس کا دورہ کیا۔ وزیر تحفظ ماحول، کوآپریٹوز و پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ اور صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہی کی طرف سے وفد کا خیرمقدم کیا۔ نیوی وار کالج کے 111 رکنی وفد میں 14 فیکلٹی ممبر اور 42 غیرممالک کے زیر تربیت افسران شامل تھے۔کمانڈنٹ پی این ڈبلیو سی رئیر ایڈمرل شفاعت علی خان نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہی کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے کالج کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ علاوہ ازیں محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں انگلینڈ ٹیم کے دورہ لاہور اور صوبے میں لا اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔کابینہ کمیٹی نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہوٹل میں قیام کے دوران عام لوگوں کے میل جول پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ پی سی بی کے نوٹس میں لایا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن