• news

 ربیع الاول ماہ پیغام رحمة للعالمین کے طور پر منایا جائے گا: طاہر اشرفی 


اسلام آباد (نامہ نگار) نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی، مشرق وسطی و چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول ماہ پیغام رحمت للعالمین کے طور پر منایا جائے گا۔ امن، محبت، رواداری اور مظلوموں کا خیال رکھنا ہمارے آقا رسول اکرم کا پیغام ہے۔ پوری امت مسلمہ ان ایام میں سیرت مصطفی کے پیغام کو نہ صرف عام کرے بلکہ اس پر عمل درآمد بھی کرے۔ حا فظ محمد طاہر محمود اشرفی بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے پورے مہینے میں خطبات جمعہ انسانیت کی بھلائی، رواداری، اخلاقیات اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے ہوں گے۔ انہوں نے کہا سیلاب کی وجہ سے ہمارے بہت سارے بہن بھائی مشکلات میں ہیں۔ تمام اسلامی اور یورپی ممالک، اداروں اور ان افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
طاہر اشرفی

ای پیپر-دی نیشن