ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، پنجاب کے ہسپتالوں میں 933 مریض
لاہور (نیوز رپورٹر) ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ رک نہ سکا، چوبیس گھنٹوں میں مریضوں کی ہسپتال آمد جاری ، تفصیلات کے مطابق لاہور سے 163، راولپنڈی سے 88 ، گوجرانوالہ 26، قصور 6، ملتان 5، نارووال، حافظ آباد اور اوکاڑہ سے 4،4کیسز رپورٹ ہوئے۔ لیہ، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، لودھراں، خانیوال، ننکانہ صاحب اور قصور سے 2،2 کیسز، سیالکوٹ، اٹک، بہاولنگر، جہلم، راجن پور اور منڈی بہاﺅالدین سے ایک، ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 933 مریض داخل ہیں ، جبکہ شہرلاہورکے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 225 مریض داخل ہیں۔
ڈینگی