کرونا: کوئی جاں بحق نہیں ہوا 83 مریضوں کی حالت تشویشناک
اسلام آباد)خبر نگار(گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 418 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔بدھ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 418 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 78 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.68 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 83 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا