• news

قابض فوج نے ضلع کولگام میں 2 کشمیری نوجوانوں اشرف اور آصف کو گولیاں مار کر شہید کر دیا


سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں مزےد دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے آو ہٹو علاقے کو بھارتی فوج کی بھاری جمعےت نے بدھ کے روز محاصرے میں لے لیا تھا اس دوران اشرف گنائی اور آصف وانی نامی مقامی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گےاجبکہمقبوضہ کشمیر کے سابق وزےر اعلی جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو دانے دانے کا محتاج بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ، کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد کو بے روزگاری کے اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے ،کشمیری عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں یہ ایک انتہائی تشویشناک اور افسوسناک امر ہے ۔ فاروق عبداللہ نے سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں کے ایک وفد کیساتھ گفتگوکرتے ہوئے صنعت و حرفت، دستکاریوں اور پھلوں کی صنعت کو ایک منصوبہ بند سازش کے ذریعے تباہ کرنے کے بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی ۔
کشمیر

ای پیپر-دی نیشن