آئندہ ایسا ہوا تو کارروائی ہوگی‘ ایس ایچ او کمالیہ پر برہمی ‘ہائیکورٹ نے شہری کو ہراساں کرنے کی درخواست نمٹا دی
لاہور (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہری کو ہراساں کرنے اور حبس بیجا میں رکھنے کے خلاف درخواست نمٹا دی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کمالیہ نے عدالت میں ایف آئی آر پیش کر دی ہے۔ عدالت نے ایس ایچ او پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اگر ایسا ہوا تو آپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
مجھے پتہ ہے آپ نے کیا کیا ہے، عدالت کے روبرو درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اشفاق کو پندرہ دن سے پولیس نے غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔ کوئی ایف آئی آر نہیںکسی پرانی ایف آئی آر میں نام درج کیا گیا ہے۔
برہمی