• news

 دنیا کو افغان حکومت سے روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ


کابل (اے پی پی) اقوام متحدہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ اسے افغان حکومت کے ساتھ روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے جو انتہائی حقیقت پسندانہ نقطہ نظر ہے۔ یہ بات افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب خصوصی نمائندہ مارکس پوٹزل نے سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر طالبان حکومت افغان معاشرے کی تمام ضروریات کو پورا نہیں کرتے اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ محدود مواقع کے اندر تعمیری روابط رکھتی ہے، تو یہ واضح نہیں ہے کہ آگے کیا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مزید تقسیم، افغانستان کو اکیلا چھوڑ دینا، غربت، اور اندرونی تنازعات ممکنہ طور پر بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور دہشت گرد تنظیموں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ افغان شہریوں کے لیے مزید مشکلات کا باعث بنتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمیں افغان حکومت کے ساتھ روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ جس کا مقصد افغانستان میں اس طرز حکمرانی کو فروغ دینا ہے جو افغان عوام کے فائدے کے لیے کام ہو اور عالمی برادری کے اصولوں کا احترام کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کامیابی یقینی نہیں ہے لیکن ان مقصد کے حصول کے لیے بہتر روابط کا قیام سب سے حقیقت پسندانہ راستہ ہے۔ اقوام متحدہ کے مندوب نے کہا کہ طالبان حکومت کو کسی ریاست نے تسلیم نہیں کیا بین الاقوامی برادری افغانستان کو تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتی۔
اقوام متحدہ

ای پیپر-دی نیشن