• news

پنجاب اسمبلی: ڈینگی مریضوں کو ادویات کی عدم فراہمی کیخلاف قرارداد جمع 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)ڈینگی کے مریضوں کو ادویات کی عدم دستیابی اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق سینئرر ڈاکٹرز کے ڈیوٹی نہ دینے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عنیزہ فاطمہ نے جمع کرائی۔


، قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی دعوو¿ں کے برعکس ڈینگی کے مریض لاوارث ہو گئے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے ڈینگی مریضوں کو پروفیسرز سمیت سینئر ڈاکٹرز کے چیک نہ کرنے کا انکشاف کیا گیا ۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں داخل ڈینگی کے مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن