• news

گوجرانوالہ کے تعلیمی میدان میں IISAT یونیورسٹی کی شکل میں بڑی پیشرفت 


لاہور ( سپیشل رپورٹر) گوجرانوالہ ایک بڑا صنعتی شہر لیکن معیاری یونیورسٹیز کا فقدان جس میں حکومتی بے حسی بھی شامل ہے لیکن کچھ معیاری یونیورسٹیز ابھی بھی کوالٹی ایجوکیشن پر سمجھوتا نہیں کرتیں، جس میں ایک بڑا نام IISAT یونیورسٹی کا ہے جو کہ ایچ ای سی سے الحاق شدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریحان یونس صدر IISAT یونیورسٹی نے سی ای او ونڈر آئیڈیاز پرائیویٹ لمیٹڈکے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گوجرانوالہ کو ایک ایسی یونیورسٹی کی ضرورت تھی جہاں کوالٹی ایجوکیشن ایک مناسب فیس سٹرکچر میں مہیا کی جائے، انتہائی تعلیم یافتہ فیکلٹی کی زیر نگرانی یہاں پر مختلف ڈیپارٹمنٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔


 جو کہ یقینا گوجرانوالہ کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن