ڈاکے، چوریاں: گھریلو ملازمہ نے ساتھیوں کے ہمراہ گھر کا صفایا کر دیا‘ گرفتار
لاہور (نامہ نگار) لاہور ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے، زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں آسیہ منورکی گھریلو ملازمہ آسیہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مالکن گھر میں داخل ہو کر ڈھائی کروڑکے زیورات اور ملکی وغیر ملکی کرنسی چوری کرلی مدعی مقدمہ آسیہ منور کے مطابق اس کا خاوند مشتاق جرمنی میں مقیم ہے۔ اس نے بیٹی کی شادی کے لئے نقدی اورسونا بینک سے نکلوایا۔ بعدازں پولیس نے ملزمہ آسیہ کو گرفتار کرلیا نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مشتاق کے گھر گھس کر بچوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ڈیڑھ کروڑ کے زیورات، ڈائمنڈ جیولری، نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا۔ جوہر ٹاؤن میں 2خواتین اور ایک مرد ڈاکو نے حاکم کے گھر گھس کر اس کے دو ماہ کے بچے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 70ہزار اور ایک تولہ سونا لوٹ لیا اور بچے کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے اور کچھ فاصلے پر گلی میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مزنگ کے علاقے صفانوالہ چوک میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر فہد کو یرغمال بنا کر قیمتی موبائل فون لوٹ لیا۔ کاہنہ میں زاہد سے 2 لاکھ اور موبائل فون، نولکھا میں زین سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون، شادباغ میںنعیم سے سوالاکھ اور موبائل فون، ہئیر میں محمد حسیب سے ایک لاکھ، لٹن روڈ سے وسیم، آصف اور علی سے 4موبائل فون اور ہزاروں روپے، بادامی باغ میں تنویر سے 70ہزار اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں پرویز سے 50ہزار اور موبائل فون، لوہاری گیٹ میں بہادر نقوی سے 30ہزار روپے اور موبائل فون، نشتر کالونی میں عابد سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون، لٹن روڈ کے علاقے میں ہنزلہ نامی خاتون سے 18ہزار اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں مون سے 2موبائل فون اور 11ہزار، ملت پارک میں نصیر سے 5ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ڈیفنس سے 2 کاریں، نیو انارکلی سے رکشہ جبکہ شاہدرہ ٹاؤن، قلعہ گجر سنگھ، اچھرہ، مغلپورہ، ساندہ، فیصل ٹاؤن، شالیمار اور ہئیر سے 8موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
ڈاکے