• news

عمران خان کو ملک سے زیادہ اقتدار کی فکر ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملک سے زیادہ اقتدار کی فکر ہے۔ مگر افراتفری اور انتشار سے نہ اقتدار ملے گا اور نہ اعتبار ملے گا۔ ا سلامی اور امریکی ٹچ سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان عوام کے اجتماعی شعور کو کمتر سمجھتے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ امریکی سائفر کو جھوٹی داستان بنا کر پیش کرنے سے عمران خان کو اندرون ملک سیاسی فائدہ تو حاصل ہوا مگر بیرونِ ملک ہماری ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ملکوں کی برادری میں تحمل، رواداری اور سچائی سے عزت ملتی ہے اور جھوٹ اور فریب سے عزت پامال ہوتی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اسحاق ڈار وزارت خزانہ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ اپنے تجربے کی بنیاد پر پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ 
خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن