کفن کی کوئی جیب نہیں‘ دنیا سے خالی ہاتھ جانا ہے: چیف جسٹس ہائیکورٹ
لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے شہری کو دو کنال پلاٹ کا قبضہ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ہے۔ درخواست گزار سعدیہ نے مؤقف اپنایا کہ والد اشرف کینسر کی آخری سٹیج پر ہیں مگر ایل ڈی اے قبضہ نہیں دلوا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہیئے۔ ہمارا یقین اللہ پر ہونا چاہیئے، کفن کی کوئی جیب نہیں ہوتی ہے، ہم نے خالی ہاتھ ہی دنیا سے جا نا ہے۔ افسوس ہم زندگی کی دوڑ میں اپنا اصل مقصد بھول چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو معاف فرمائے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ