• news

عافیہ صدیقی کی رہائی دوبارہ کوشش کی جا سکتی ہے دفتر خارجہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں تجاویز

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ دفتر خارجہ کے لیگل ایڈوائزر اسد برکی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی عدالت پیش ہوئیں۔ دفترخارجہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکہ سے از سرنو سفارتی کوشش کی جا سکتی ہے، امریکی اٹارنی جنرل کو ہمارے اٹارنی جنرل خط بھی لکھ سکتے ہیں، دفتر خارجہ صرف سفارتی محاذ پر کوشش کر سکتا ہے، قانونی محاذ کو وزارت داخلہ نے دیکھنا ہے۔ اس موقع پر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ امریکہ کے قیدیوں کی سزا میں معافی کے آفس میں درخواست دی گئی تھی۔ عدالت نے دفتر خارجہ کو ہر دو ہفتے بعد پراگریس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
عافیہ صدیقی

ای پیپر-دی نیشن