کراچی میں فائرنگ‘ چینی ڈاکٹر ہلاک‘ خاتون سمیت 2زخمی
کراچی (نیوزرپورٹر) کراچی کے علاقے صدر میں فائرنگ کے واقعے میں ایک چینی دندان ساز ہلاک اور ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی جنوبی اسد رضا نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک چینی شہری ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ فائرنگ سے متاثر ہونے والے تینوں افراد چینی باشندے ہیں۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے کہا کہ صدر پرہجوم علاقے میں فائرنگ ہوئی اور زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انہیں پیٹ پر گولیاں لگی ہیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدر میں چینی ڈاکٹر رونالڈ کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کسی صورت قابل برداشت نہیں ہیں۔
چینی ہلاک