ملالہ یوسف زئی کی فلم پروڈکشن کمپنی نے ہالی وڈ فلمیں بنانا شروع کر دیں
واشنگٹن (نیٹ نیوز) ملالہ یوسف زئی کی جانب سے بنائی گئی فلم پروڈکشن کمپنی نے امریکی ویب سیریز اور ہالی وڈ فلموں کو بنانے کا آغاز کر دیا ہے۔
’ایکسٹراکری کلر‘ نے ایپل پلس ٹی وی کے لیے دستاویزی فلم سمیت فیچر فلم بنانے کا کام شروع کر دیا۔ ملالہ یوسف زئی اور ایپل پلس ٹی وی کے درمیان فلمیں، شوز، دستاویزی فلمیں اور ڈرامے بنانے کا معاہدہ مارچ 2021ء میں طے پایا تھا، جس کے بعد اب ان کی پروڈکشن کمپنی نے فلموں پر کام شروع کر دیا۔ ورائٹی کے مطابق ابتدائی طور پر ملالہ یوسف زئی بطور پروڈیوسر جنوبی کوریا کی ماہی گیر خاتون کی زندگی پر دستاویزی فلم بنائیں گی۔ ساتھ ہی وہ بطور پروڈیوسر ایپل پلس ٹی وی کی ایک اوریجنل فلم کو بھی پروڈیوس کریں گی۔
ملالہ فلم