• news

سٹیٹ بینک نے پاکستان کی آزادی  کی  75ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری نوٹ جاری کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بینک دولت پاکستان نے پاکستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر75 روپے مالیت کا  ایک یادگاری بینک  نوٹ جاری کیا ہے۔ یہ یادگار کرنسی نوٹ آج سے عوام کے لیے ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچوں سے دستیاب ہو گا۔ نوٹ کے سامنے کا رخ قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ  سر محمد اقبال، محترمہ فاطمہ جناح اور سرسید احمد خان کی تصاویر سے مزین ہے۔ کرنسی نوٹ کا پچھلا رخ ماحولیاتی تبدیلی اور پاکستان پر اس کے اثرات سے ہماری قومی وابستگی کو اجاگر کرتے ہیں، اور حالیہ شدید بارشوں اور پاکستان کے بڑے حصے پر سیلاب سے ہونے والے غیر معمولی نقصانات کی روشنی میں اس پر ہنگامی   توجہ دینا ضروری ہو گیا ہے۔ کرنسی نوٹ کی پشت پر قومی جانور مارخور اور قومی درخت دیودار کی تصاویر بھی ایسی انواع کی معدومی کے خطرات اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔اس ڈیزائن کی ایک معلوماتی ویڈیو کو درج ذیل لنک پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن