عمران سیاست کیلئے پاکستان کے مفاد سے کھیلا: حمزہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان کی آڈیو لیک پر سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران نیازی کی منظرعام پر آنے والی آڈیو نے منافقانہ سیاست کا پردہ چاک کر دیا۔ سائفر کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول کر سازش کا بیانیہ گھڑا گیا۔ ریاست پاکستان کے خارجہ تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ سازش کا بیانیہ مفاد پرستی اور موقع پرستی کا مظہر ہے۔ عمران نیازی کی منظر عام پر آنے والی آڈیو نے منافقانہ سیاست کا پردہ چاک کر دیا۔ سائفر کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول کر سازش کا بیانیہ گھڑا گیا۔ ریاست پاکستان کے خارجہ تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ سازش کا بیانیہ مفاد پرستی اور موقع پرستی کا مظہر ہے۔35 پنکچر، اسلامی ٹچ اور کبھی سائفر پر کھیلنا یہ ہے انتشار اور فساد کی سیاست کا خلاصہ۔ عمران نیازی سائفر پر نہیں سیاسی مفاد کے لئے ریاست پاکستان کے مفادات سے کھیلا ہے۔ اقتدار کی ہوس میں ملک کے اداروں پر بہتان اور دشنام طرازی کی گئی۔ عمران خان سمیت اس سازشی بیانیے کے تخلیق اور سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔