• news

پاکستان میں سب سے مختلف چیز یہاں کی پچز ہیں: فل سالٹ


لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر فل سالٹ نے پاکستان کی پچز کو مختلف قرار دےدیا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان آنا تاریخی موقع ہے، ایک عرصے بعد سیریز ہو رہی ہے، اس سیریز کےلئے ٹیم کا حصہ بننا اچھا لگ رہا ہے۔ ان کنڈیشنز میں کھیلنا مختلف کرکٹ ہے، بہت جلد یہاں کھیلنا سیکھنا پڑتا ہے۔ میں پاکستان سپر لیگ کیلئے تین سال سے یہاں آرہا ہوں، مجھے پاکستان میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔یہاں آنے سے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کو بہت معلومات دے رکھی تھی۔ پاکستان میں سب سے مختلف چیز یہاں کی پچز ہیں، ایک وقت میں ایک گیم کو لینا پڑتا ہے، آپ زیادہ لمبا نہیں سوچتے۔ آپ ہر گیم میں ففٹی نہیں بناسکتے، لیکن آپ کو سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔ میں چیزوں کو سادہ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور ایک وقت میں ایک گیم پر توجہ دیتا ہوں۔ وائٹ بال کرکٹ میں ٹاپ آرڈر بیٹرز کا اہم رول ہے، کوشش کرتا ہوں اس رول کو نبھاو¿ں۔

ای پیپر-دی نیشن