• news

قومی ٹیم کا سنسنی خیز میچز جیتنا نئی خود اعتمادی کا ثبوت ہے: رمیز راجہ


 عامر جمال نے وننگ اوور کرانے کیلئے اعصاب پر قابو رکھا اور خود کو اعتماد دیا:چیئرمین پی سی بی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں فتح پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا سنسنی خیز میچز جیتنا ٹیم میں نئی پائی جانے والے خود اعتمادی کا ثبوت ہے، اس چیز کو عامر جمال نے آخری اوور میں مزید اجاگر کیا۔میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان عامر جمال نے وننگ اوور کرانے کےلئے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور خود کو اعتماد دیا۔

ای پیپر-دی نیشن