بغیر اجازت ہاکی لیگز‘ماڑی پٹرولیم نے 2کھلاڑیوں کو ملازمت سے فارغ کردیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) بغیر اجازت بیرون ملک لیگ ہاکی کھیلنے پر ڈیپارٹمنٹ نے کھلاڑیوں کےخلاف سخت ایکشن لے لیا ۔ماڑی پیٹرولیم نے دو کھلاڑیوں کو ملازمت سے فارغ کردیا ۔برخاست ہونے والے کھلاڑیوں میں احمد ندیم اور غضنفر علی شامل ہیں۔غضنفر علی این او سی حاصل کئے بغیر انگلینڈ میں لیگ کھیلنے چلے گئے تھے ۔ماڑی پیٹرولیم سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فیصلہ کوڈ آف کنڈکٹ اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر لیا گیا۔غضنفر علی اور احمد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کا حصہ تھے۔برخاست کھلاڑی ان دنوں انگلینڈ میں ہاکی لیگ کھیل رہے ہیں۔ اذلان شاہ کپ کی تیاری کےلئے ان کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کیا گیا تھاتاحال ان کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ نہیں کی۔