• news

 بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، جسپریت بمرا بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا گیا۔ فاسٹ باﺅلر جسپریت بمرا کمر کی تکلیف کے سبب آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں مزید 4 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔ فاسٹ باﺅلر کو کمر کی انجری کے آپریشن کی ضرورت نہیں تاہم انجری سے نجات کیلئے انہیں آرام کرنا پڑے گا۔
 فاسٹ باﺅلر محمد شامی یا محمد سراج کو سکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن