پنڈلی کی تکلیف کے بعد بہتر ‘ورلڈ کپ قریب‘ احتیاط کر رہا ہوں: جوز بٹلر
لاہور (سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل کھیلنا اچھا ہے لیکن ورلڈ کپ قریب ہونے کی وجہ سے احتیاط کر رہا ہوں۔ میں پنڈلی کی تکلیف کے بعد سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، تھوڑا محتاط ہوں اور آہستہ آہستہ چیزوں کو لے رہا ہوں۔ ایسا محسوس کیا جیسے کل ورلڈ کپ کا گیم ہو، اگر مجھے کھیلنا پڑتا تو میں کھیل سکتا تھا۔