• news

  آڈیو لیکس نے امپورٹڈ حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ،فیاض چوہان

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس نے امپورٹڈ حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔بیگم صفدر اعوان میڈیا کے سامنے معصوم اور عوام کی خیر خواہ بنتی ہے۔ حقیقت میں بیگم صفدر اعوان ایک مکاراورجھوٹی سیاستدان ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کئی بار ملک اور ملکی اداروں کو اپنی سیاست پر قربان کیا۔نواز شریف کی ڈان لیکس اور انڈیا سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ بیگم صفدر اعوان عوام دشمنی میں اس قدر آگے ہیں کہ صحت کارڈ کو بند کرانا چاہتی ہے۔ نواز شریف نے پوری دنیا کے سامنے اداروں کو برا بھلا کہا اور انکے وقار کو ٹھیس پہنچائی۔ مفرور نواز شریف کی مفروری ایک ڈھیل کا نتیجہ تھی جسکا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب فیاض نے بیگم صفدر اعوان کے ایون فیلڈ کیس کے فیصلے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایون فیلڈ کیس پر آل شریف اور بیگم صفدر اعوان کو این آر او 2 دیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر اپنا لگا کر پورے کیس کو خراب کیا گیا تا کہ اپنی مرضی کا فیصلہ لیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ جب ایون فیلڈ کے فلیٹس خریدے گئے تو بیگم صفدر اعوان 19 سال کی تھی۔19 سال کی عمر میں مریم نواز کا کونسا کاروبار تھا کہ وہ ڈالرز میں کروڑ پتی بن گئی۔
فیاض چوہان

ای پیپر-دی نیشن