• news

حمزہ شہباز دور میں بنائی گئی ٹارگٹ کلرز لسٹ کے خلاف عابد باکسر کی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی 

لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز دور میں ٹارگٹ کلرز کی بنائی گئی فہرست کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس شاہد کریم نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی متفرق درخواست متعلقہ فوجداری بنچ کو بھجوانے کی سفارش کیساتھ  فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ درخواستگزار عابد باکسر تمام مقدمات سے بری ہوچکا ہے۔ کسی مقدمہ میں سزا یافتہ نہیں ہے۔ حمزہ شہباز کے دور حکومت میں شوٹر ٹارگٹ کلرز کی فہرست میں درخواست گزار کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز نے سیاسی رنجش کی بناء پر درخواستگزار کو شوٹر ٹارگٹ کلرز کی لسٹ میں شامل کروایا ہے۔ خدشہ ہے کہ درخواست گزار کو مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک کر دیا جائے گا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سابق دور حکومت کی شوٹر ٹارگٹ کلرز کی بنائی گئی فہرست کالعدم قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن