• news

کرونا کی شدت کم مشبت کیسز کی شرح 0.6فیصد رہ گئی 

اسلام آباد (خبر نگار‘ آئی این پی) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 226 کرونا ٹیس کئے گئے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 226 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 67 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.60 فیصد رہی ہے۔ مزید براں اس دوران کرونا وائرس سے ایک مریض جاںبحق ہوا۔ اس طرح ملک بھر میں کرونا کے پھیلائو کی شدت اور مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق  85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا

ای پیپر-دی نیشن