نئے انتخابات کے فوری انعقاد کا اعلان کیا جائے: شفقت علی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے تحصیل صدر چوہدری شفقت علی کجراورجنرل سیکرٹری رانا مظفر خاں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے طرز عمل سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں ملک تماشہ بن گیا سیلاب زدگان کھلے آسمان تلے حکمرانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں امداد و بحالی کے دعوے اور وعدے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری شفقت علی جٹ کجر اور رانا مظفر خاں نے کہا کہ عوام کو فیصلہ سازی سے محروم رکھا گیا تو حالات بد سے بد تر ہوجائینگے نئے عام انتخابات کے فوری انعقاد کا اعلان کیا جائے تاکہ عوام اپنی قیادت منتخب کرسکے، پی ڈی ایم نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے حکمران قوم سے معافی مانگیں اقتدار سے الگ ہو جائیں ، پی ٹی آئی کی عمران خان کی قیادت میں جاری جدوجہد رنگ لارہی ہے اور حقیقی آزادی و خود مختاری کے تحفظ کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔