• news

پرویز الٰہی پنجاب کو فلاحی صوبہ بنانے کیلئے بھرپور کام کررہے ہیں:شیخ نصیر احمد


کامونکی(نمائندہ خصوصی)چودھری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد وہ صوبے کو حقیقی فلاحی صوبہ بنانے کے لیے بھرپور کام کررہے ہیں جس کے نتیجے میں تعلیم، صحت، صنعت، زراعت، انفراسٹرکچر اور امن و امان کے حوالے سے بہتری آئی ہے۔ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ(ق) الحاج شیخ نصیر احمد ،میاں منظور احمد ارائیں ،سید حامد چشتی ،بدر منیر بھٹی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بنتے ہی چودھری پرویز الٰہی نے درمیانے اور چھوٹے طبقے کے شہریوں کو وہ مراعات دیں جن کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ زراعت اور صنعت میں چودھری پرویز الٰہی حکومت کی ان کامیابیوں کا اعتراف ورلڈ بینک سمیت تمام عالمی اداروں نے کیا۔شعبہ صحت میں بھی بہت سی تبدیلیاں لائی گئیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اپنی مسلسل محنت، کوشش اور اعلیٰ منصوبہ بندی سے صوبہ پنجاب میں خوشحالی کو عام کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک عمل پسند، شفافیت پسند اور صاحب کردار وزیراعلیٰ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن