• news

ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب محمد احمد کا دورہ فیصل آباد، صنعت زار میں کام کا جائزہ لیا


لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئرپنجاب محمد احمد نے فیصل آباد میں واقع صنعت زارکا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے صنعت زار میں ہونیوالے کام کا جائزہ لیا اور ہنرمندخواتین کی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا ہمارافوکس ہے کہ خواتین کو مہارتیں سکھا کر انہیں معاشی اور اقتصادی سطح پر بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ نیشنل ورک فورس کا حصہ بن کرملکی ترقی میں اپنامثبت اور فعال کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ وقت کے تقاضوں کے پیش نظر خواتین کو ڈیجیٹل ورلڈ کا حصہ بنانے کے لیے بھی ادارہ اپنا کردار ادا کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرپینیوربنانے کے لیے گرافک ڈیزائننگ اور دیگر آن لائن ورکنگ کے ساتھ ساتھ  ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے مختلف کورسز اور تربیتی ورکشاپس کروائی جارہی ہیں تاکہ خواتین کو با اختیار بنایا جا سکے ۔

ای پیپر-دی نیشن