میاںشفاعت کی زیر صدارت میلاد کمیٹی نارنگ کااجلاس
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) میلاد کمیٹی نارنگ کااجلاس زیر صدارت میاںشفاعت منعقد ہوا کہ جس میںچیئرمین میلاد کمیٹی اعظم علی باجوہ سمیت ممبران حافظ قاری زرین میاں قیصرصدیق رحمانی شہباز انصاری حمادالحسن نومی نے شرکت کی اجلاس میں طے پایاگیاکہ ہمیشہ کی طرح جشن عید میلاد النبی ؐ جوش و خروش کے ساتھ منایاجائے گا مرکزی جلوس کارفیق آباد پہنچنے پرشاندار استقبال کیاجائے گامیاں شفاعت علی کا کہنا تھا 12اکتوبر کو جامع مسجد عمر فاروق رفیق آباد میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔