حافظ آباد:جامعہ مسجد عثمانیہ میں سیرت النبی ؐ کانفرنس
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) جامعہ مسجد عثمانیہ میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا شاندار انعقاد حافظ لیاقت علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کانفرنس میں مولانا مفتی طاہر مسعود، مولانا شبیر احمد عثمانی اور مولانا عبد الحنان صدیقی سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم قرآنی تعلیمات کو فراموش کرکے دنیا میں ذلیل وخوارہورہے ہیں ۔ کامیابی حاصل کر نے والے حافظ عبد السمیع، حافظ محمد طہٰ، حافظ محمد حسن، حافظ محمد ابراہیم، حافظ عبداللہ اور حافظ عثمان حامد کو انتظامیہ کی جانب سے انعامات پیش کیے گئے۔