• news

نبی کریمؐ کی ولادت کائنات کی سب سے بڑی خوشی ہے: ہاشم علی شاہ زنجانی


لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا کہ نبی کریمؐ کی ولادت کائنات کی سب سے بڑی خوشی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ کائنات نبی کریمؐ کیلئے ہی تخلیق کی ہے۔ آپؐ کی سیرت ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ نبی کریمؐ کے اسوہ میں ہمارے لئے بھلائی ہے۔ جو دین اور نظام آپ نے دنیا کو دیا‘ وہ قیامت تک کیلئے ہے۔ اس میں انسانیت کے تمام دکھوں کا مداوا ہے۔ آپؐ سے اظہارعقیدت کا سب سے بہترین طریقہ سنت نبویؐ پر عمل ہے جس نے جس قدر زیادہ آپؐ کے طریقے پر عمل کیا‘ اس نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی۔ اولیاء کرام نے سیرت رسولؐ اور سنت کو اپنا کر وہ درجات حاصل کئے جن پر فخر کیا جا سکتا ہے۔ نبی کریمؐ کے طریقے کو اپنانے والا دنیا اور آخرت میں کامیابیاں حاصل کر لیتا ہے۔ آپؐ پر درودوسلام بھیجنا باعث نجات اور رحمت کا سرچشمہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن