• news

عوام امپورٹڈ حکومت سے  تنگ آ چکے :چوہدری اشفاق 


جھبراں(نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری اشفاق احمد ورک نے کہا ہے کہ عوام موجودہ امپورٹڈ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں کیونکہ یہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ان سے معیشت نہیں سنبھالی جارہی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے پاکستان کو بچانے کیلئے ملک میں فوری نئے انتخابات کرائے جائیں عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ختم کی گئی کیونکہ وہ عوام اور ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے ، آج حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جھوٹے اور جعلی مقدمات بنا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن