مزید50کمپنیاں گوادر کے فری زون فیز IIمیں آنے کیلئے تیار
لاہور( این این آئی )چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی مزید 50چینی کمپنیوں کو گوادر فری زون فیز IIمیں لانے کیلیء پوری طرح تیار ہے۔ گوادر فری زون کے 60 ایکڑ پر محیط فیز I نے پہلے ہی 38 چینی اور 12 پاکستانی فرموں کو راغب کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک اہلکار نے تفصیلات میں بتایا کہ ایک یا دو سال کے اندر ہم 50 مزید کمپنیوں کو نارتھ فری زون میں لانے کیلئے تیار ہیں۔ فیز II میں آنے والی چینی کمپنیاں بڑی اور نمایاں کمپنیاں ہیں جو گوادر میں صنعت کاری کو بڑا فروغ دیں گی۔