• news

فیصل آباد:ایف ڈی اے کاگرینڈ آپریشن ،5 ہاﺅسنگ سکیموں کی تعمیرات مسمار 


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹرمحمد زاہد اکرام کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے گرینڈ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں5 غیرمنظور شدہ ہاﺅسنگ سکیموں کے غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور ان کے دفاترکو سربمہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکشن کے دوران امین پور روڈ پر ہاﺅسنگ سکیم میثاق سٹی چک نمبر219رب دفرانہ میں اضافی آبادی، چک نمبر263رب ڈجکوٹ میں اضافی آبادی چک نمبر235رب میں عبد اللہ ویلی اور چک نمبر263رب کی اراضی پر بننے والی ہاﺅسنگ سکیم گرین ٹاﺅن کو ایف ڈی اے سے غیر منظورشدہ پایاجن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وہاں غیرقانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمارکردیاگیا۔ ڈویلپر ز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ وہ ہاﺅسنگ سکیم کے اجراءسے قبل تمام تر قانونی اور محکمانہ تقاضے پورے کرکے باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر وہ ترقیاتی کام اور پلاٹس کی خریدو فروخت جاری نہیں رکھ سکیں گے اور مزید خلاف ورزیوں پر ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جاسکتے ہیں۔ 

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر زاہد اکرام نے انفورسمنٹ ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر منظور شدہ ہاﺅسنگ سکیموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھیں اور غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کا مکمل صفایا کیاجائے تاکہ عوام الناس کودھوکہ دہی سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے خبردار کیاہے کہ غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے قیام کے منفی رجحان کو قطعاً برداشت نہیں کیاجائیگا لہٰذا ڈویلپرز قانون شکنی سے اجتناب کریں۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس کو آگاہ کیاگیاہے کہ وہ پلاٹس کی خریداری سے قبل متعلقہ ہاﺅسنگ سکیم کی غیر قانونی حیثیت ضرورچیک کرلیںاس سلسلے میں ایف ڈی اے کے دفترسے رابطہ یا ویب سائٹ پر منظور شدہ ہاﺅسنگ سکیموںکی فہرست کوچیک کیاجاسکتاہے۔

ای پیپر-دی نیشن