اسم محمد فن پاروں کی نمائش کا افتتاح وزیراعلیٰ کرینگے: محمد رفیع اللہ
لاہور ( کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمراءربیع الاوّل کے مبارک مہینے کی مناسبت سے شان رحمتہ اللعالمین کی تقریبات کو شایانِ شان طریقے سے منائےگا۔اس موقع پر الحمراءاسم ِ محمد پر مبنی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش و مقابلہ 3سے 10اکتوبر تک منعقد کریگا۔وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نمائش کا افتتا ح کریں گے۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءمحمد رفیع اللہ نے کہا کہ یادِ محمد مصطفی کی شمع ہمارے قلب کو روشن رکھتی ہے۔