• news

بارہ ربیع الاوال کو 15ہزار جلوس نکالے جائینگے:صاحبزادہ حامد رضا 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان اور متحدہ علماءبورڈ پنجاب کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عشرہ رحمة للعالمین مذہبی جوش وجذبے سے منایا جارہاہے۔پنجاب بھر کے تمام سرکاری محکموں اور تعلیمی اداروں میں میلادالنبی کے پروگرامز ہونگے جبکہ لاہور میں صوبائی سطح میلادالنبی کی مناسبت سے علماءومشائخ کانفرنس ہوگی۔جس میں مختلف آستانوں کے گدی نشین اور علماءکرام شریک ہونگے۔ بارہ ربیع الاوال کو عید میلاد النبی کے 15ہزار جلوس نکالے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدمیلادالنبی کی تیاریوں کے سلسلہ میں سنی اتحاد کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل میلاد کا لنگر سیلاب متاثرہ علاقوں میں تقسیم کریں گے۔ مسلمان اپنے آقا کا میلاد منائیں اور سیرت اپنائیں۔آقا کریم سے محبت دین ودنیا کی کامیابی کی ضمانت ہے۔عشق مصطفی ایمان کی بنیاد ہے۔اسلام دشمن قوتوں نے فرقہ واریت کو اپنا ہتھیار بن رکھا ہے۔اسلام انتہا پسندی نہیں بلکہ امن و محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔اجلاس سے سید جواد الحسن کاظمی، ارشد مصطفائی،ملک بخش الٰہی، صاحبزادہ معاذ المصطفی قادری،میاں فہیم اختر،ڈاکٹر اسد رفیق،راو حسیب احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن