• news

عبدالخبیر آزاد ، امجد خان کی فضل الرحیم سے ملاقات، بھتیجے کی وفات پر تعزیت 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اور جمعیت علماءاسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے وفد کے ساتھ جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اور جامعہ مدنیہ جدید کے مہتمم مولانا محمود میاں سے الگ الگ ملاقات کی۔رہنماوں نے مولانا فضل الرحیم سے ان کے بھتیجے حافظ حبیب اللہ کی وفات پر تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔مولانا عبد الخبیرازاد نے مولانا فضل الرحیم اور مولانا محمود میاں کو2اکتوبر کوبادشاہی مسجد میں ہونے والی محفل حسن قرات میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ اس موقع پر مولانا عبد الودود شاہد، حافظ نصیر احرار،حافظ فہیم الدین ،حافظ غضنفر عزیر،صاحبزادہ عبدالبصیر آزاد،قاری عمیر اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن