لاہور کے 43 سکولوں میں ایک منٹ میں 10 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی ہدایات پر شجرکاری مہم کے فروغ کیلئے لاہور کے 43 سکولوں میں گزشتہ روز ایک منٹ میں 10 ہزار پودے لگائے گئے ۔صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری سکول وحدت روڈ لاہور میں پودا لگا کر اس مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق حبیب، چئیرمین پی ایچ اے و دیگر موجود تھے۔ صوبائی وزیر سکول ایجو کیشن پنجاب نے پودا لگانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔ آج پوری دنیا گلوبل وارمنگ کی بدولت ماحولیاتی مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق حبیب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک منٹ میں 10ہزار پودے لگانے کا کریڈٹ انہیں اور انکی ٹیم کوجاتا ہے ہمارے بچے اپنے لگائے گئے پودوں کا خود خیال رکھیں گے۔