• news

ایل ڈبلیو ایم سی کا فیول کی بہتر مانیٹرنگ کیلئے فیول ان ہاﺅس کرنے کا فیصلہ 


لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ادارے کو شفاف بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کے لیے پ±رعزم ہے۔۔اس مقصد کے حصول کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی آپریشن سر انجام دینے والی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے فیول کی مانیٹرنگ بھی سخت کر دی گئی ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی نے فیول کی بہتر مانیٹرنگ کیلئے فیول ان ہاو¿س کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان ہاو¿س فیولنگ کا فیصلہ بورڈ میٹنگ میں کیا گیا۔ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی عاطف چوہدری کا کہنا ہے کہ ادارے کے تمام وسائل سے مستفید ہونے کا حق شہریوں کو ہے۔شہریوں کو دی جانے والی سہولیات میں استعمال ہونے والے وسائل کی نگرانی ادارے کے فرائض میں شامل ہے اس لیے سخت مانیٹرنگ کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ 
مال روڈ کی سروس لینز پر کارپٹ پیچ ورک پراجیکٹ کا افتتاح 
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد عامر جان نے تاریخی مال روڈ کی سروس لینز کی بحالی کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے پوری مال روڈ کی سروس لینز پر کارپٹ پیچ ورک پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ کمشنر لاہور کو سی او ایم سی ایل سید علی بخاری نے بریفنگ دی۔ تمام ایم سی ایل افسران موجود تھے۔۔انہوں نے سروس لینز کارپینٹنگ کا جائزہ لیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر اور ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مال روڈ پر پیچ ورک کے ساتھ مال روڈ کے کربسٹونز کو بھی پینٹ کیا جارہا ہے۔ 

 مال روڈ کی گرین بیلٹس اور جنگلوں کی بحالی بھی پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن