ناظم جوکھیو قتل کیس کا صلح نامہ،لواحقین نے قاتلوں کومعاف کردیا
کراچی(این این آئی)ناظم جوکھیوقتل کیس میں فریقین کے درمیان صلح نامہ سامنے آگیا ہے۔ لواحقین نے ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو اللہ کے نام پر معاف کردیا۔ناظم جوکھیوقتل کیس میں صلح نامے کی کاپی منظرعام پرآگئی ہے، جس کے مطابق ناظم جوکھیو کی والدہ اور بیوہ نے ملزمان کو معاف کردیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملیر کی عدالت میں جمع کروائے گئے صلح نامے میں لواحقین نے کہا ہے کہ ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو اللہ کے نام پر معاف کر دیا ہے اورفریقین6 ملزمان کے خلاف کیس نہیں چلانا چاہتے ۔
ہیں۔صلح نامے میں درج ہے کہ مقتول کی والدہ اور بیوہ کی جانب سے حلف نامے جمع کروائے گئے جس میں درج ہے کہ اویس جوکھیو، معراج، سلیم، دودا، سوماراور احمدکومعاف کردیا۔حلف نامے میں یہ بھی کہا گیاہے کہ عدالت ملزمان کوبری کردے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں نے بھی کہا ہے کہ اگر عدالت صلح نامہ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو رہا کردے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
ناظم جوکھیو قتل کیس