چین بھارت تعلقات آگے بڑھانے کیلئے 4 تجاویز پیش
نئی دہلی (شنہوا) بھارت میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر مناسبت سے ہونے والی ایک ورچوئل تقریب میں چین بھارت تعلقات کی ترقی سے متعلق 4 تجاویز پیش کی ہیں، سن وی ڈونگ نے کہا کہ چین اور بھارت دونوں بڑے ترقی پذیر ممالک ہیں اور چین بھارت تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کیلئے اہم ہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا پر بھی ان کا اہم اثر پڑتا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ رواں سال چین بھارت تعلقات میں نئی پیش رفت ہوئی ہے۔ دونوں پر زور دیا کہ وہ دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی رفتار کو برقرار رکھیں گے اور چین بھارت تعلقات کو دوبارہ درست سمت پر گامزن کریں اور طویل المدتی اور مستحکم تعلقات کو یقینی بنائیں۔
چین بھارت