• news

آڈیولیکس پر عمران، پیف اساتذہ کی عدم تنخواہوں کے خلاف قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل نے آڈیو لیکس پر عمران خان اور اعظم خان کےخلاف سخت کارروائی کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔ ۔پیف کے تین لاکھ اساتذہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ۔

 قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن جیسا بڑا ادارہ بغیر چیئرمین کے لاوارث ہو گیا ہے۔ چیئر مین فوری تعینات کیا جائے اور ہزاروں اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
قراداد جمع

ای پیپر-دی نیشن